• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کاخطرہ ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ختم

کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز ختم کر دی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز کھیلا گیا جبکہ سیریز کا دوسرا ون ڈے کل سڈنی اور تیسرا ون ڈے جمعہ کو ہوبارٹ میں کھیلا جانا تھا جو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

کوروناوائرس کے باعث نیوزی لینڈ کی حکومت نے سرحد پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ مشکلات سے بچنے لئے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز فوری وطن روانہ ہوں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین