• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈی کوتل کی 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق

لنڈی کوتل کی 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق


خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع خیبر کے فیلڈ سپروائزر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان کے مطابق متاثرہ بچی فریحہ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے،جس کے باوجود اس میں پولیو وائرس موجود ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ متاثرہ بچی کا تعلق لنڈی کوتل کے گاؤں نیکی خیل سے ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے ہونے کے بعد رواں سال خیبر میں پولیو کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان نے یہ بھی بتایا کہ پولیو کے ان 7 رجسٹرڈ کیسز میں سے 3 بچوں کا تعلق تحصیل باڑہ، 2 کا تعلق لنڈی کوتل اور 2 بچوں کا تعلق تحصیل جمرود سے ہے۔

تازہ ترین