• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خالی پلاٹ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں خالی پلاٹ سے ملنے والی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، مقتول کے دو دوستوں سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں خالی پلاٹ سے نوجوان کی لاش ملنے کی تحقیقات کی روشنی میں مقتول کے دو دوستوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں وقار اقبال، دلاور اصغر اور انجم خسرا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اویس ملزم انجم کے گھر تعویذ لینے گیا تھا، جہاں دونوں کا جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم انجم خسرا نےجھگڑے کے دوران اویس کے قتل اور اُس کی لاش گھر پر ہی دفنانے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم انجم کا کہنا ہے اویس کسی لڑکی کے لیے تعویذ لینے آیا تھا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ بدبو آنے پر لاش خالی پلاٹ پر پھینک دی تھی۔

تازہ ترین