• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں جاری اوور-ففٹی ورلڈکپ منسوخ

جنوبی افریقا میں سینئر سیٹیزن کا کرکٹ ورلڈکپ جاری تھا جسے دوران میچ ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جنوبی افریقا میں 50 سال یا اس سے زائد کے کھلاڑیوں کا ایونٹ جاری ہے، جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیمیں بھی شریک تھیں۔

ایونٹ میں شامل ٹیموں میں ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس ہونے پر پورے ایونٹ کو ہی منسوخ کردیا گیا۔ 


اوور ففٹی ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران اننگز بریک ہوا جس کے دوران ہی ایونٹ فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے فواد اعجاز نے بھی تصدیق کردی۔

انہوں نے بتایا کہ اوور ففٹی ورلڈکپ منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین