• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سارک کو ہیلتھ انفارمیشن گروپ بنانے کی تجویز دے دی

پاکستان نے سارک کو ہیلتھ انفارمیشن گروپ بنانے کی تجویز دے دی


پاکستان نے ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن آف ریجنل کوپریشن (سارک) کانفرنس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تجاویز دے دیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ سارک سیکریٹریٹ کے ذریعے ڈیٹا تبادلے کے لیے ہیلتھ انفارمیشن کا ورکنگ گروپ بنایا جائے اور مناسب وقت پر سارک کے وزرائے صحت کا اجلاس بلایا جائے۔

پاکستان نے کہا کہ تکنیکی مشاورت اور وسائل کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے رابطہ کیا جائے۔

پاکستان نے تجویز دی کہ سرحد پار کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے تحت سفر کرنیوالوں کی اسکریننگ کی جائے۔

تازہ ترین