• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کی اشیاء جمع کرنے کی کوشش میں چھینا جھپٹی

کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مختلف ممالک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جس کے بعد سپر مارکٹس میں لوگوں کا رش لگ گیا ہے اور عوام گھریلو اشیاء جمع کرنے کی کوشش میں نہ صرف چھینا جھپٹی کرتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ہاتھا پائی تک کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث سپر مارکٹس میں ٹشو پیپر، صابن،ہینڈ سینیٹائزر سمیت دیگر گھریلو اشیاء کم پڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کورونا وائرس سے 157ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 6ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 1لاکھ07ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین