• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: کرنل(ر) برکت علی ضیاء

صفحات: 248،قیمت: 600 روپے

ناشر:سہل پرنٹنگ پریس،راول پنڈی۔

کتاب ملنے کا پتا:مکان نمبر614،لین نمبر3،ہارلے اسٹریٹ،راول پنڈی۔

’’مہتاب رنگ لوگ‘‘ ادب سے وابستہ شخصیات کے بارے میں تحریر کیے جانے والے مضامین کا مجموعہ ہے۔ مصنّف کرنل(ر) بی اے ضیاء فوج میں اعلیٰ عُہدے پر رہے۔ تاہم، تعلیم اور ادب سے شغف اُن کی زندگی میں ترجیحی حیثیت کا حامل رہا۔ اُن کے برادرِ بزرگ، کرنل غلام سرور نے ادبی دُنیا میں بھی بہت نام کمایا۔اُن کی کتاب ’’آئینۂ ایّام‘‘ نے مشاہیر سے داد وصول کی تھی۔ شاید اسی پس منظر نے مصنّف کو بھی ادب سے قریب تر کر دیا اوراسی کے نتیجے میں زیرِ نظر کتاب وجود میں آئی۔ مضامین معلوماتی ہیں اور سادہ زبان میں تحریر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین