• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: شبّیر ناقدؔ

صفحات: 144،قیمت: 500 روپے

ناشر:اُردوسخن،اُردوبازار،چوک اعظم، لیّہ۔

شبّیر ناقدؔ ہمہ وقت قرطاس و قلم سے جُڑے ہوئے ہیں۔ ادب اور شاعری اُن کے دِل کی آواز ہے۔ تحقیق اور تنقید بھی اُن کی دِل چسپی کا ایک اور میدان ہے اور اس عنوان سے بھی اُن کے قلم سے ادب شناس لوگوں کی ذہنی تسکین کے لیے سامان فراہم کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جو بات اُن کے بارے میں یقین سے کہی جاسکتی ہے، وہ یہ ہے کہ اُنہیں محبّتوں میں رہنا اور ان کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے۔ 

اُن کے کلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے زیرِنظر کتاب میں شکیل احمد نے بھی کچھ اسی قسم کی رائے کا اظہار کیا ہے۔وہ کہتے ہیں،’’شبّیر ناقدؔ کے بے شمار شخصی اور فنی محاسن میں سے ایک بڑی خُوبی یہ بھی ہے کہ وہ اور ان کا کلام محبّت کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ محبّت ہی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے۔چناں چہ انہوں نے اپنی حیات کو ایّامِ محبّت کے طور پر بسر کیا ہے۔‘‘

تازہ ترین