• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ملک محمّد اختر

صفحات: 128،قیمت: 600 روپے

ناشر:ٹی اینڈ ٹی پبلشرز، بینک کالونی، سمن آباد، لاہور۔

محکمۂ پولیس سے وابستہ ،ڈی ایس پی ملک محمّد اختر کو پیشہ ورانہ اُمور کے علاوہ جس چیز سے سب سے زیادہ دِل چسپی ہے ،وہ ہے اچھی کتابوں کا مطالعہ۔ اُن کے والد نے بھی اسی محکمے میں خدمات انجام دی تھیں۔مصنّف نے اپنی زندگی کے روز و شب ’’یادوں کے خزانے‘‘ میں جمع کر دیے ہیں۔ اُنہوں نے جس کو جیسا دیکھا اور جیسا پایا، ویسا ہی بیان کر دیا۔ 

سچّے احساس اور سادہ الفاظ کے ساتھ انہوں نے اپنی کتابِ زیست کے اوراق کو ’’یادوں کے خزانے‘‘ قرار دیا ہے،تاہم اس خزانے کو انہوں نے اپنے گھر میں رکھنے کے بجائے سب کے استعمال کے لیے عام کر دیا ہے۔ فلیپ پر تصاویر کا ذکر تو ہے ،لیکن کتاب میں شامل نہیں ہیں۔

تازہ ترین