حکومت سندھ نے کورونا وائرس ویب سائٹ پر کورونا وائرس متاثرین سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ پر کووڈ19 کے نام ویب پیج تخلیق کیا گیا ہے، جس پر صوبے میں کورونا وائرس مشتبہ مریضوں اور اُن میں سے پوزیٹو اور نیگیٹو آنے ٹیسٹس سے متعلق اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں۔
عوام سندھ میں کورونا وائرس سے مثاثرین کے بارے میں مکمل اعداد و شمار ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔