• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر  شعیب اختر کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل کے میچز  ملتوی کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے پی ایس ایل منسوخ کر کے کہنا چاہیے تھا ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈاؤن ہوگیا ہے، تقریبات منسوخ ہوگئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھنے کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر کا پی سی بی کے اس فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر کوئی مزہ نہیں، میچ ملتوی کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچز  آج جبکہ فائنل کل کھیلا جانا تھا، اب سیمی فائنل اور فائنل کے میچز ری شیڈول ہوں گے۔

تازہ ترین