پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں پاکستان سپر لیگ فائیو سے منسلک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کے انتظامات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر پاکستان سپر لیگ سے منسلک تمام افرادکی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے ٹیسٹ جلد از جلد ہوٹل میں ہی مکمل کیے جائیں گے۔