• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی فاسٹ بالر حسن علی کا کہنا ہے کہ ہم سب میچ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بالر حسن علی نے پی ایس ایل فائیو کی منسوخی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب پاکستان سپر لیگ کے فائنل کھیلنے کے لیے تیار تھے، اتھارٹیز نے پاکستان سپر لیگ ملتوی کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بالر حسن علی نے کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شائقین کا بہت شکریہ کہ انہوں نے پی ایس ایل کو اتنا سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھنے کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے دونوں سیمی فائنل ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین