• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 163 ممالک کورونا وائرس سے متاثر، میڈیا رپورٹ

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 7513 اور صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 80874  ہے۔

برازیل اور آئس لینڈ میں کورونا سے آج پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ امریکا میں آج 8 ہلاکتوں کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے آج ایک ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد56 ہوگئی، برطانیہ میں کورونا کے 407 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، اسطرح متاثرین کی تعداد 1950 ہوگئی ہے۔

میڈیارپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہالینڈ میں کوروناوائرس سے 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہاں اب ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئیں، ہالینڈ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1705 ہے۔

تازہ ترین