• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دیگا

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دے گا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو یہ رقم فوری طور پر ادا کرے گا۔ 

 اے ڈی بی ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالر پاکستان کو دے گا۔

دوسری جانب عالمی بینک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔

تازہ ترین