• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے اثرات: خام تیل 17سال کی کم ترین سطح پر

کورونا کے اثرات: خام تیل 17سال کی کم ترین سطح پر


کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 17سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا اور برطانیہ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی حالیہ قیمتیں گزشتہ 17 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔

تازہ ترین