• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اہم فیصلے


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کو 1 ارب 70 کروڑ روپے وزارتِ بحری امور کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

ای سی سی کا اجلاس مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی ایس او نے وزارتِ بحری امور کو یہ رقم ایل این جی کی درآمد پر ہونے والے اخراجات کی مد میں ادا کرنی ہے۔

وزراتِ خزانہ کے مطابق پی ایس او نے یہ رقم 10 مساوی اقساط میں وزارتِ بحری امور کو ادا کرنی ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے 4 ارب 15 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد کے لیے 4 کروڑ 44 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے تاکہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی بہتر بنائی جاسکے۔

تازہ ترین