• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا کورونا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا کورونا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بینک برانچز بند کرکے آن لائن لین دین بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔

ایس بی پی نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر رقم کی کٹوتی ختم کردی اور کہا کہ آن لائن ٹرانسفر پر رقم نہ کٹنے سے برانچز میں آنے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

مرکزی بینک کے آن لائن ٹرانسفر سے نقدی ہاتھ میں لینے سے بھی بچا جاسکے گا۔

تازہ ترین