• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ کی نئی فلم دی آرٹسٹس وائف کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی تجدیدی آرٹ کے شہرہ آفاق مصور کی ہے جو بیماری کا شکار ہوتا ہے تو شریک سفر اسے زندگی کے دھارے میں لانے کیلئے سر توڑ کوشش میں جت جاتی ہے۔

شوہر کی بیماری اس وقت آکھڑی ہوتی ہے جب وہ ایک غیر معمولی تخلیق کو پیش کرنے جارہا ہوتا ہے۔

بیوی، شوہر کو اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے دن و رات ایک کردیتی ہے،محبت بھری یہ کہانی 9جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔