• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزیٹ: چیف یورپین مذاکرات کار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

برطانیہ سے بریگزیٹ اور اس کے بعد کے مذاکرات کے لیے یورپین یونین کے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے کہا کہ"وہ COVID-19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے" ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اچھی اسپرٹ میں ہیں۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ وہ ڈاکٹرز کی ضروری ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان سے  پہلے اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں اور اس وائرس کے نتیجے میں قرنطینہ میں رہنے والے تمام مریضوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس سے اکٹھے نکل جائیں گے۔

تازہ ترین