بھارتی ریاست کیرلا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
اس دوران تمام اہلکاروں نے اپنے چہروں کو ماسک سے بھی ڈھکا ہوا ہے۔
اس سے قبل بھارتی خواتین کا ’کورونا بھاگ جاؤ‘ گانا بھی وائرل ہوا تھا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس نے بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جہاں اب تک 170 افراد متاثر اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔