• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏کورونا ، نیدر لینڈز اور آئر لینڈ کیخلاف سیریز بھی خدشات کا شکار

کورونا وائرس کے اثرات کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدر لینڈز اور آئر لینڈ کے خلاف سیریز بھی خدشات کا شکار ہو گئی ہیں، پاکستان ٹیم نے جولائی میں سیریز کھیلنی تھیں۔

‏ کورونا وائرس کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر گہرے اثرات پڑ رہے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں التوا کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ یورپ میں وقت سے قبل ہی کھیلوں کی سرگرمیوں کو ملتوی کیا جانے لگا ہے۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدر لینڈز اور آئر لینڈ کے خلاف سیریز بھی خدشات کا شکار ہو گئی ہیں۔

نیدر لینڈ نے تین ون ڈے میچز کے لیے پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنا ہے، ون ڈے میچز چار، سات اور نو جولائی کو کھیلے جانے ہیں جبکہ آئر لینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز بارہ اور چودہ جولائی کو شیڈول ہیں۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز میں خاصا وقت ہے، نیدر لینڈز اور آئر لینڈ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق سیریز کی میزبانی دونوں ممالک نے کرنا ہے، اس لیے فیصلہ بھی انہوں نے کرنا ہے، اس وقت سیریز خدشات کا شکار قرار دینا شاید قبل از وقت ہے۔

تازہ ترین