کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کا کرائسٹ ریڈیمرکو متاثرہ ممالک کے قومی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔
چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں، اس خطرناک وبا نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں دنیا بھر سے چین، اٹلی، اسپین اور دیگر ممالک میں موجود کورونا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جا ر ہے۔
واضح رہے کرونا وائرس سے 178ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 10ہزارافراد ہلاک اور 2لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 88ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔