• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

بلوچستان کے 20 اضلاع میں کامیابی کے ساتھ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای آئی سی) کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے اور اس دوران ویکسینیشن کا 94 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

ای آئی سی کے مطابق مہم کےدوران 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا سے کورونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہونے کے سبب 5 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین