• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا مریض کئی ہفتوں تکلیف میں رہتا ہے، فرنچ نرس

کورونا وائرس کا مریض کئی ہفتوں تکلیف میں رہتا ہے، فرنچ نرس


کوروناوائرس کی وبا انتہائی خطرناک ہونے کے ساتھ مریض کےلئے انتہائی تکلیف دہ بھی ہے۔ اور اس وائرس کا شکار مریض کئی ہفتوں تک بڑی مشکل میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

ایک فرانسیسی لیڈی نرس نے اس حوالے سے اپنے زیرعلاج ایک مریض کے بارے میں بتایا کہ وہ کئی روز تک بستر پر رہا اور اس کی جان بچانے کے لیے اسے وینٹی لیٹر کے ذریعے آکسیجن پہنچائی گئی۔ جس کے بعد بھی کئی ہفتے اسے مکمل صحت کے لیے درکار ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 10ہزار 80 ہوگئی، کوروناوائرس سے یورپ میں 4 ہزار932 ،ایشیا میں 3 ہزار 431 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اٹلی میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 248 ہوگئی، اسپین میں مزید 235 اموات،جبکہ مجموعی تعداد ایک ہزار 2 ہوگئی، کوروناوائرس کے مزید 2 ہزار 833 کیسز سامنے آگئے، تعداد 19 ہزا 980 ہوگئی۔

انڈونیشیا میں کوروناوائرس کے60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،انڈونیشیا میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ ملائشیا میں کووناوائرس کے130کیسزرپورٹ ہونے کے بعد تعداد1ہزار 30 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 223 جب کہ چار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین