• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان


پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔

پاکستان ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق موہنجو دڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کورونا وائرس کے خدشے پر بند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کی تھیں۔ ملک بھر میں ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34 بند جبکہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔

تازہ ترین