• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس،لندن کی سپر مارکیٹس میں عوام کا رش


کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مختلف ممالک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔

برطانیہ میں بھی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعد سپر مارکیٹس میں لوگوں کا رش لگا گیا ہے اور عوام گھریلو اشیاء جمع کرنے کی کوشش میں نہ صرف چھینا جھپٹی کرتے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ہاتھا پائی تک کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث سپر مارکٹس میں ٹشو پیپر، صابن، ہینڈ سینیٹائرز سمیت دیگر گھریلو اشیاء کم پڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کرونا وائرس سے 185ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 11ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 2لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 88ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔