• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، میچ ریفری روشن ماہناما گھر تک محدود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری روشن ماہناما نے کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔

آئی سی سی میچ ریفری روشن ماہناما کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اس کے باوجود انہوں نے گھر ہی میں رہنے کو ترجیح دی ہے، جبکہ آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے اپنی 31ویں سالگرہ بھی تنہائی میں منائی۔

روشن ماہناما نے پی ایس ایل فائیو میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے پاکستان سے واپسی پر انہوں نے سیلف آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے، انہیں پاکستان میں ہونے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

ماہناما کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی ہے، اس کے باوجود وہ گھر میں رکنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے سب سے اپیل کی کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کو سنجیدہ لیں اور اپنی تمام غیر ضروری سرگرمیوں کو ترک کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر پی ایس ایل کی آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی سیلف آئی سولیشن میں ہیں اور انہوں نے اپنی 31ویں سالگرہ بھی تنہائی میں منائی۔

تازہ ترین