• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، یورپی باشندوں کا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین

یورپی باشندوں کا ڈاکٹرز کو خراج تحسین


یورپی باشندوں نے بالکنیوں میں کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اس نے عالمی دنیا کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ 

چین کے بعد اٹلی اور فرانس کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس خطرناک صورتحال نے جہاں یورپی باشندوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے وہیں وہ ہمت بڑھانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ 

ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فرانس، اٹلی سمیت یورپی ممالک کے باشندوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں میں کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور یکجہتی کے گیت گنگنائے۔

واضح رہے کورونا وائرس سے 185ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 11ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 88 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

تازہ ترین