• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگل سے انتہائی ضروری ملازمین بینک آئیں گے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ 

جس کے تحت منگل 24 مارچ سے صرف انتہائی اہمیت کے حامل ملازمین بینک آئیں گے،  گروپ ہیڈ اور ڈائریکٹرز ملازمین کو احکامات جاری کریں گے۔

 اسٹیٹ بینک کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہمیت کے حامل ملازمین اپنا شناختی کارڈ اور بینک کارڈ ساتھ رکھیں، جبکہ اسٹیٹ بینک کی خواتین ملازمین گھر سے کام کریں گی۔

تازہ ترین