• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہائی پرفارمنس سینٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کی عارضی رہائش گاہ میں تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کو پیرامیڈیکل اسٹاف کی عارضی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا گیا، پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں قائم عارضی کورونا اسپتال کا پیرا میڈیکل اسٹاف نیشنل اسٹیڈیم کی اکیڈمی میں قیام کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ حکومت کی درخواست پر فیصلہ کیا ہے۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ذمہ داریاں انجام دینے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں، پی سی بی ان گمنام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سندھ حکومت کی درخواست پر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ بنادیا ہے جہاں ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم عارضی اسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والا پیرا میڈیکل اسٹاف قیام کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں اپنے فرائض ادا کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں شامل تمام افراد اپنی جان مشکل میں ڈال کر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا شہریوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی سی بی ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین