• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عمر لودھی نے کہا ہے کہ جن صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے وہاں معمول کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ خریداروں کو اسٹورز کی گنجائش سےآدھی تعداد میں داخلےکی اجازت ہوگی۔

عمر لودھی نے کہا کہ خریدار خریداری کے وقت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں جبکہ اسٹورز کے عملے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی صوبوں کی طرف سے خصوصی پیکج کی ڈیمانڈ نہیں آئی۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ اسٹورز پر 7 ارب روپے کی اشیا خور ونوش موجود ہیں اور سپلائرز سے مزید خریداری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ تک 12 ارب روپے کی انونٹری متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت اشیاء خور و نوش کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین