• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو محصُور کردیا، جمال شاہ

نامور اداکار جمال شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو محصُور کردیا ہے، لیکن ہم میں سے کچھ زندگیاں اپنے اپنے حصار میں بھی شاید محفوظ ہیں۔

جمال شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے آس پاس بہت سی ایسی زندگیاں بھی ہیں جو بھوک و افلاس کا شکار ہیں کیونکہ ریاست باوجود کوشش کے وسائل کی کمی کی وجہ سے اُن کی مدد نہیں کر پارہی۔ ایسے میں اگر ہم متحد ہوکر اُن زندگیوں کو آنے والے ممکنہ جان لیوا مُشکل سے نکال سکیں تو یہ احترام زندگی بلکہ کار ثواب اور انسانی فریضہ بھی ھوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر ہمارے درمیان مُشکل میں گرفتار زندگیوں کے ساتھ اپنے وسائل شریک کرکے کورونا کے اس ظالم حملے کو شکست دیں اور آرٹ ایڈ کا ساتھی بن کر مُشکل میں گرفتار زندگیوں کو زندگی کی حرارت پہنچائیں۔

تازہ ترین