• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ اور کپیٹل مارکیٹ سے متعلقہ ادارے کھلے رہیں گے

اسٹاک مارکیٹ اور کپیٹل مارکیٹ سے متعلقہ ادارے کھلے رہیں گے، ایس ای سی پی نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ بینک اور کپیٹل مارکیٹ ملک کے مالیاتی نظام کے انتہائی اہم جزو ہیں، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کو کھلا اور آپریشنل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں کپیٹل مارکیٹ سے منسلک اداروں بشمول پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری میں کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے تمام اداروں میں کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ کام جاری رکھنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

موجودہ وبا کے پھیلاؤ کو رکھنے کے لئے حکومت سندھ کے جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی صورت حال میں، ایس ای سی پی کی درخواست پر حکومت سندھ نے ایس ای سی پی اور اسٹاک مارکیٹ کو انتہائی ضروری خدمات کی فہرست شامل کر لیا ہے جہاں کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ کاروباری تسلسل جاری رکھا جائے گا جبکہ ان اداروں کے زیادہ تر ملازمین گھروں سے خدمات انجام دیں گے۔

ایس ای سی پی کی سربراہی میں اسٹاک مارکیٹ سے منسلک تمام اداروں نے دفاتر سے فاصلے سے کام کرنے اور حصص کی ٹریڈنگ، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کو مکمل کرنے کی مشق کی۔

اس ایکسرسائز میں ایس ای سی پی، اسٹاک ایکسچینج، کلیئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری اور بروکر ہاؤسزز  نے حصہ لیا۔

تمام اداروں نے کامیابی کے ساتھ فاصلے سے مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو جاری رکھنے کی پریکٹس کی۔

تازہ ترین