• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز صاحب اپنی بے پناہ دولت سے عوام کو کچھ دیتے تو اچھا ہوتا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کے لیے کچھ مختص کرنےکا اعلان کرتے۔

فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں، اچھا ہوتا اگر آپ اپنی بے پناہ دولت میں سے عوام کے لیے کچھ مختص کرنےکا اعلان کرتے ۔

فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز صاحب حکومت کو لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی کرتے، آپ کے خاندان نے جو کمایا اسی ملک سے کمایا اور باہر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب آج آپ کواعلان کرنا چاہیے تھا شریف خاندان مشکل کی اس گھڑی میں سرمایہ واپس لا رہا ہے، وزیراعظم عوام کا دکھ درد کا مداوا کرنے کے لیے پہلے ہی لائحہ عمل تریب دے چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا جلد اعلان کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین