• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: کھیلوں کے مقابلے معطل ہونے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ہاکی آسٹریلیا نے رواں سال ہونے والے تمام ایونٹس ختم کردیئے ہیں جبکہ ورلڈ انٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ جہاں ضرورت پڑی وہاں ڈوپ ٹیسٹنگ جاری رہے گی۔

ہاکی آسٹریلیا نے رواں سال کے تمام ایونٹس منسوخ کر دیئے۔ ایج گروپ، نیشنل چیمپئن شپ اور ماسٹرز کے مقابلے نہیں ہوں گے۔ لوکل ایونٹس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی سطح کے مقابلے اب اگلے سال ہی ممکن ہو سکیں گے۔ ہاکی آسٹریلیا نے آسٹریلین اولمپک کمیٹی کے فیصلوں کو سراہا جس نے کھلاڑیوں کو اگلے برس اولمپک مقابلوں کی تیاری کا کہا ہے۔

ادھر کیربئین پریمئیر لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سے متعق ابھی کوئی فیصلہ قبل از وقت ہے۔ وہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کروانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سی پی ایل 19 اگست سے 26 ستمبر تک شیڈول ہے۔

دوسری جانب ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ جہاں ممکن ہو گا ڈوپ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

تازہ ترین