• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک قطر فیملی تکافل، عظیم اقبال پیرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے عظیم اقبال پیرانی کوکمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عظیم پیرانی نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطرفیملی تکافل چارج سنبھال لیاہے۔ پاک قطر تکافل گروپ کے قیام سے ہی عظیم پیرانی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس سے پہلے وہ پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پاک قطر فیملی تکافل کے سابق صدر ناصر علی سیّد کو پاک قطر تکافل گروپ کی ایک اور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیاہے۔ عظیم پیرانی گزشتہ 12سالوں کے دوران پاک قطر فیملی تکافل میں ہیڈ آف بینکا تکافل سمیت پاک قطر تکافل گروپ کی کمپنیوں میں مختلف سیئنر پوزیشن پر کام کرررہے ہیں۔ انہوں نے ایف ڈبلیو یو اے جی میں ریجنل ہیڈ پاکستان کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ عظیم پیرانی 2007سے پہلے میزان بینک میں ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ اے ڈی سی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ عظیم پیرانی اسلامک بینکنگ اینڈ تکافل کا 20سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین