آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا کا مقابلہ قوت مدافعت بڑھا کر کیا جاسکتا ہے، ماہرین

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت کو بڑھا کر کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ابھی تک کوئی ویکسین یا دوا تیار نہیں ہوئی، اس وائرس کا مقابلہ قوت مدافعت بڑھا کر کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے مرغن غذائیں کھانے میں احتیاط کریں، وٹامن سی، کیلشیم اور زنک سے بھر پور متوازن غذا کھائیں۔

ڈاکٹر اریبہ عباسی کا کہنا ہے کہ آ ئسولیشن میں رہنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں بلکہ خوراک پر توجہ دیں اور گرم پانی زیادہ پئیں۔

انہوں نے کہا کہ ادھوری نیند اور غیرمتوازن خوراک قوت مدافعت کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ایسے میں کورونا جیسے وائرس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ پانی کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ایسی غذاؤں کا استعمال بڑھایا جائے جس میں وٹامن سی زیادہ ہو۔

صحت سے مزید