• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشن کی تقسیم کےلیے وزیر اعلیٰ سندھ نے 58 کروڑ جاری کردیئے

راشن کی تقسیم کےلیے وزیر اعلیٰ سندھ نے 58 کروڑ جاری کردیئے


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے راشن کی تقسیم کے حوالے سے ایک بڑی رقم جاری کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے روزانہ کی بنیاد پر اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کورونا وائرس کا مقابلہ: سندھ سب سے آگے

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کو 2 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے، جبکہ تمام اضلاع میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چین کی جانب سے حکومت سندھ کو عطیہ کئے جانے والے ایک لاکھ کے این 95 ماسک پنجاب حکومت کو بھجوانے پر سندھ کے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے این 95 ماسک کی وصولی کے بعد سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین