• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قم میں کورونا وائرس چینی طلبا ءسے پھیلا، ایرانی وزارت صحت

تہران (این این آئی)ایرانی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار علی رضا رئیسی نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ قم شہر میں کرونا وائرس وہاں پر زیرتعلیم بعض چینی طلبا اور چینی ملازمین کے ذریعے پھیلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران بتایا کہ قم میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد وزارت صحت کی ٹیم اس وباء کے وہاں پہنچنے کے اسباب کا مطالعہ اور تحقیق کررہی ہے۔ یہ ٹیم اس نتیجے تک پہنچی ہے کہ قم میں یہ وائرس چینی طلبا اور وہاں پرکام کرنے والے بعض ملازمین کے ذریعے ہی پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں چینی کارکن ہیں جو فروری کے مہینے کے دوران چین گئے پھر واپس آئے۔ اس کے علاوہ قم میں چینی طلباء بھی موجود ہیں جن کا چین آنا جانا رہتا ہے۔اگرچہ رئیسی نے ان طلباء کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی لیکن سابق عہدیداروں نے پہلے بھی یہ بات کی ہے کہ مصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے سیکڑوں چینی مسلمان طلباء کرونا وائرس ایران منتقل کرنے کی وجہ بنے ہیں۔
تازہ ترین