• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال بردار گاڑیاں منڈیوں تک آ جا سکیں گی، آر ٹی اے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے راولپنڈی میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی چین بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے گڈر ٹرانسپورٹررز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کے لئے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔ سیکرٹری ریجنل و ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر غلام عباس نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کی ہدایات پر راولپنڈی میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے شہر میں گڈٹرانسپورٹرز سے رابطے کئے گئے او ر ان کی مشاورت سے راولپنڈی کی مارکیٹوں اور کاروباری مراکز تک گاڑیوں کی آمد و رفت کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی گئی جس کے تحت مال بردار گاڑیاں با آسانی مطلوبہ منڈیوں تک آ جا سکیں گی۔مہرغلام عباس نے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی کی متعدد مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور سبزیوں و روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی کے لئے ٹرانسپورٹ سروس بحال رکھنے کے لئے اقدامات سے تاجروں کو آگاہ کیاگیا۔ راولپنڈی میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی چین بلا تعطل جاری ہے۔
تازہ ترین