• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرپورٹ پراندرون وبیرون ملک 10پروازوں کی آمدورفت

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) جمعرات کونیواسلام آبادا نٹرنیشنل ائرپورٹ پراندرون ملک اوربیرون ملک کی کل 10پروازوں کی آمدورفت ہوئی۔کروناوائرس کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اندرون ملک اوربیرون ملک فلائٹ آپریشن معطل کیاگیاہے تاہم اندورن ملک گلگت وسکردوسے اسلام آبادآنے اورجانے والی فلائٹس اوربین الاقوامی طورپرسپیشل فلائٹس کو اجازت دی گئی ہے ۔اس ضمن میں جمعرات کواسلام آباد ائرپورٹ سے گلگت کیلئے پی کے603، پی کے 605،سکردوکے لئے پی کے 8451، دو حاقطر کے لئے کیوآر633روانہ ہوئیں جب کہ گلگت سے پی کے604،گلگت ہی سے پی کے606،سکردوسے پی کے8452 جبکہ دوحاقطرسے کیوآر632نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچیں جبکہ بخارسٹ رومانیہ سے خصوصی پروازاواے ای702کی آمدہوئی جوبعدازاں پرواز اواے ای703واپس رومانیہ روانہ ہوگئی ۔ترکی استنبول سے ایک سپیشل طیارہ بھی گزشتہ رات نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ آیاجس میں دوکپتان ،ایک ڈاکٹراورایک نرس سوارتھی اس جہازمیں اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ایک برٹش نیشنل امجدمحمودکوترکی لے جایاگیا ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ شیریں اختربھی ترکی گئیں ۔جب کہ نیواسلام آبادائرپورٹ پراس کے علاوہ دیگرنیشنل اورانٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل رہا۔
تازہ ترین