• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر ایچ نائن کے رہائشی تمام سینی ٹیشن سٹاف کو آج سے ڈیوٹی پر نہ آنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سیکٹر ایچ نائن کے رہائشی تمام سینی ٹیشن سٹاف کو آج سے ڈیوٹی پر نہ آنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈائریکٹر سینی ٹیشنمیٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سردار خان زمری کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیکٹر ایچ نائن کے رہائشی تمام سینی ٹیشن سٹاف کو متعلقہ انسپکٹر ڈیوٹی پر نہ لیں، ان کو واپس بھجوا دیا جائے ، ان کی کوئی بھی حاضری نہیں کٹے گی اور سب کو تنخواہ خواہ پرائیویٹ ٹھیکیدار کا سٹاف ہے پوری ملے گی،کوئی کٹوتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اور ان کو کورونا وائرس ٹیسٹ کے بعد ڈیوٹی پر لیا جائے گا۔
تازہ ترین