• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمازجمعہ میں کرونا سے بچائو کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں‘ مولاناانوار الحق حقانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی خطیب بلوچستان مولانا انوار الحق حقانی نے صوبے بھر کے علماء و خطبا ءسے اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں کرونا وائرس جیسے وبائی مرض سے بچائواور عالم انسانیت کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا مانگیں اور توبہ استغفار کریں علماء مساجد میں وائرس سے بچائو کے لئے عوام میں شعور بھی پیدا کریں انہوں نے نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سےاحتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ بچے ،بزرگ اور ایسے افراد جو نزلہ زکام یا کھانسی کا شکار ہیں وہ نماز جمعہ کے لئے مساجد نہ جائیں علما و مساجد انتظامیہ مساجد میں صفائی کا خصوصی اہتمام کریں بہتر یہ ہے کہ صفیں ہٹا دی جائیں اور فرش پر نماز ادا کی جائے عوام وضو اور سنتیں نوافل گھر میں ادا کریں ۔
تازہ ترین