• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس کا گرینڈ آپریشن‘ درجنوں کنڈوں کو ہٹایا

پشاور(نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گوجرگڑھی،کینٹ سب ڈویژن مردان،سٹی 1سب ڈویژن مردان، سٹی 2سب ڈویژن مردان اور شیخ ملتون سب ڈویژن کے علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس مردان 1 ڈویژن کی ٹیموں نے رات کو مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا، بجلی چوری کے لئے ٹیمپرڈ 22میٹروں کو بھی پکڑلیا گیا جن کوفوری طورپرتبدیل کرکے ذمہ دارو ں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین