• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے تاجروں اور ریڑھی بانوں کو خصوصی ریلیف دی جائے ‘عزیزخان

پشاور (وقائع نگار )نوتھیہ بازار پشاور کی تاجر تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر چھوٹے تاجروں اور ریڑھی بانوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کےساتھ اس مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون کرینگے اس حوالے سے نوتھیہ بازار کے تاجروں کا اجلاس زیر صدارت عزیزخان منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری رحمت اللہ ، سینئر نائب صدر انور خان ، جائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن اور چیئرمین حیات خان نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں تاجر برادری اپنی حکومت کےساتھ ہرممکن تعاون کرتی رہےگی اور انتظامیہ کے حکم پر دکانیں بند رکھیں گے لیکن وہ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے ساتھ بھی تعاون کرے کیونکہ وہ پہلے ہی سے بد امنی کی صورتحال سے متاثر ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ چھابڑی فروشوں ، ریڑھ بانوں اور دیگر چھوٹے تاجروں کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے فنڈ کا اعلان کرے ان میں مفت راشن کی تقسیم کا بندوبست کریں کیونکہ اس وقت آٹا، چینی ،اور دالوں کی قیمتیں انتہائی بڑھ چکی ہے جو کم آمدنی والے تاجروں کی خریداری کی بس کی بات نہیں۔
تازہ ترین