• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ‘پشاورچیمبر نے ممبر شپ رینول کی تاریخ موخر کر دی

پشاور(وقائع نگار) ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا ،اداروں کی بندش اور دیگر مسائل کے پیش نظر پشاورچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے ممبر شپ رینول کی تاریخ موخر کردی پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم کے مطابق حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان پر پشاور چیمبر کا آفس بھی بند ہے جبکہ تمام معاملات 5اپریل کے بعد شروع کئے جائیں گے انہوں نے تمام تاجروں کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت متفق ہوکر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کا ہے اتفاق اور اتحاد ہی سے ہم اس موذی مرض پر حاوی ہو کر اس کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور ایک بات واضح ہے کہ احتیاطی تدابیر ہی سے اس وبا کا با آسانی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین