• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل سٹورز اور بیکرز میں آنیوالوں کیلئے ٹمپریچرچیک لازمی قرار

پشاور(وقائع نگار) کروناوائرس سے بچنے کیلئے میڈیکل سٹورز اور بیکرز میں آنیوالے خریداروں کے ٹمپریچرچیک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے کرونا سے متاثرہ مریض کے میڈیکل سٹورز اور بیکرز سٹورز میں داخلوں پر پا بندی عائد کی گئی ہے پشاور صدر ، حیات آباد ، ٹاؤن سمیت بڑے بڑے مقامات پر اہم میڈیکل سٹورز میں آنے والے شہریوں کے ٹمپریچر چیک کیا جارہاہے اور خصوصی ٹمپریچر گن فراہم کی گئی ہے تمام آنے والے خریداروں کو ماسک بھی فراہم کیا جا رہاہے اور سینی ٹارئز بھی لگائے گئے ہیں خریداروں کو ماسک کی فراہمی کے ساتھ سااتھ سینی ٹائرز سے ہاتھ دھونا بھی لازمی قراردیاہے پشاور کے بڑے اہم بیکرز سٹورز کے انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے جبکہ اندرون شہر پشاور میں بیشتر میڈیکل سٹورز ، جنرل سٹورز اور بیکرز سٹورز میں سہو لیات کی دستیابی نہ ہونے کے باعث خریدار کے لئے آنے والے شہریوں میں کروناوائرس پھیلنے کے خدشات ہیں
تازہ ترین