• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت کا مقابلہ کرنا انسانیت کی معراج ہے‘ محمد فائق شاہ

پشاور(نیوز ڈیسک) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور اشیائے خورد و نوش کی کمی دور کرنے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے بلوچستان میں سخت مشکل حالات ہیں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کی روک تھام اور انتظامی امور انتہائی ناقص ہیں۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ خود احتسابی اور توبہ ہی وہ عمل ہے جو وباء سے بچا سکتا ہے۔علماء کرام اس اہم اور مشکل مرحلہ میں قوم کی علمی اور فکری رہنمائی کرے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا فرض ہے کہ وہ تمام علماء کی مشاورت سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اور صفائی سے متعلق قوم کی رہنمائی کرے ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا ‘ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو انتظامی طور پر منظم کرے ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی نے شعور اور آگاہی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عملی طور پر عوام اور ان کے مسائل سے واقف ہے تمام حکومتوں کو چاہئے کہ وہ باہر سے آنے والے افراد کو قرنطینہ کے عمل سے گزارے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے خوراک کی قلت اور عوام میں افراتفری کا باعث ہوگا حکومت فورا اقدامات کرے۔
تازہ ترین