• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت سر پر کھڑی اور ہم ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں، عمر شریف

پاکستان کے معروف اداکار و ڈائریکٹر عمر شریف نے کہا ہے کہ عمرہ نفل عبادت ہے جبکہ زکوٰۃ فرض ہے، موت ہمارے سر پر کھڑی ہے اور ہم ابھی بھی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔

عمر شریف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ شاید ﷲ تعالیٰ نے ہم پر اپنے گھر کے دروازے اس لئے بند کردیے کیونکہ ہم ﷲ کو تو مانتے ہیں لیکن ﷲ کی نہیں مانتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ پانچ مرتبہ عمرہ تو کر سکتے ہیں لیکن صاحبِ استطاعت ہوکر غریب کی مدد نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ ملک میں موجودہ صورتحال میں ماسک اور راشن کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔

تازہ ترین